• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی حاضری فائل گم کرنے والا ایس پی عہدےسے فارغ

عمران خان کی حاضری فائل گم کرنے والا ایس پی عہدےسے فارغ

توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پرعمران خان کی حاضری فائل گم ہونے کے معاملے پر ایس پی محمد سمیع ملک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے والے ایس پی کو ہٹا دیا گیا۔محمد سمیع ملک کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سمیع ملک پر کیس میں عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی تھی اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

عدالت نے عمران خان کو 7اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق معاملے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے عدالت نے فائل گم ہونے والے کیس کے ساتھ اس کیس کو منسلک کردیا د وران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ توشہ خانہ فائل گم ہونے کے کیس کے ساتھ یہ منسلک کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت کا حکم تھا عمران خان امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کریں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور جوڈیشل کمپلیکس پر پتھراؤ کیا۔پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سیکورٹی انتظامات کیے تھے ، عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کو طلب کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply