• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب کیجانب سے سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی

سعودی عرب کیجانب سے سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی

ریاض:سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے نشریات پر پابندی لگا دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ایسا مواد جو غلط ہو اور اللہ تعالی کی دعوت کو نقصان پہنچا سکتا ہو اس سے بچا جا سکے۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply