چیٹ جی پی ٹی کاتصاویرشناخت کرنےوالانیاورژن متعارف

چیٹ جی پی ٹی کاتصاویرشناخت کرنےوالانیاورژن متعارف ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ریسرچ لیب اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی 4 متعارف کرا دیا ہے۔یہ اس کمپنی کے انقلابی اے آئی سسٹم چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن ہے جسے پہلے سے زیادہ تخلیقی قرار دیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کے شریک بانی سام آلٹمین کاکہناہے کہ یہ ہمارا سب سے بہترین ماڈل ہے۔ یہ ملٹی ماڈل سسٹم ہے۔ یعنی ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ تصاویر کے ذریعے بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

سام آلٹمین کامزیدکہناہے کہ جی پی ٹی 4 بہت زیادہ بڑی تحریری ہدایات کو بھی ہینڈل کر سکتا ہے اور ایک وقت میں 20 ہزار سے زیادہ حروف تحریر کر سکتا ہے۔ یعنی پورا ناول بھی تحریر کر سکتا ہے۔یہ نیا ماڈل چیٹ جی پی ٹی پلس ( چیٹ جی پی ٹی کا ماہانہ فیس والا ماڈل) کے صارفین کو دستیاب ہے۔

جی پی ٹی 4 کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین نے نئے ورژن کی تصاویر شناخت کرنے کی صلاحیت کی جھلک بھی پیش کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جی پی ٹی 4 کے ذریعے اس نے سابقہ ورژن میں موجود خامیوں کو ٹھیک کر دیا ہے اور اس نئے ماڈل میں بہت زیادہ ڈیٹا کو شامل کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply