• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان سمیت پانچ ممالک کے عازمین حج کیلئے روٹ ٹو مکہ سہولت

پاکستان سمیت پانچ ممالک کے عازمین حج کیلئے روٹ ٹو مکہ سہولت

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے عازمین حج کے لئے جاری کیے گئے منصوبے روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں برس پاکستان سمیت پانچ ممالک کے زائرین فاہدہ اُٹھا سکیں گے

عرب میڈیا رپورٹ ۔کے مطابق روٹ ٹومکہ منصوبے کا یہ چوتھا سال ہوگا جس کے ذریعے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو ان کے ملکوں میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سال پانچ ممالک جن میں پاکستان، ملائیشیا ، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں کےعازمین حج کو روٹ ٹومکہ منصوبے کے تحت مملکت لایا جائے گا۔

روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کا امیگریشن ان کے ملکوں میں ہی کرلیا جاتا ہے جب یہ عازمین مملکت پہنچتے ہیں تو صرف بارکوڈ سکین کرکے انہیں بسوں میں سوار کردیاجاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کا سامان بھی ان کے ملکوں سے ہی لے لیا جاتا ہے۔ انہیں مملکت آنے کے بعد سامان کےلیے پریشان نہیں ہونا پڑتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply