• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کا جیل بھروتحریک دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

تحریک انصاف کا جیل بھروتحریک دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

تحریک انصاف  نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

 

 

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اور سینیٹر اعجاز چودھری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ  عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ ہمارے کارکنان پرجوش اور بے خوف ہیں، رانا ثناء اللہ کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں8مارچ(بروز بدھ) کولاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

 

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کا بگل بج چکا ہے، تحریک انصاف انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔ واضح شکست دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ آج جو کچھ زمان پارک میں ہوا وہ حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود وہ ریلی کی قیادت کریں گے ، پورا شہر اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے سڑکوں پر ہوگا، کارکنان ریلی کی بھر پور تیاریاں کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply