پی ٹی آئی کی 2خواتین کی مبینہ آڈیو لیک

تحریک انصاف کی دو خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں انہیں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے بارے میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔

 

 

وائرل ہونیوالی آڈیو میں مبینہ طورپر تحریک انصاف کی رہنماء سمیر ا اور چیف آرگنائزر شنیلہ علی گفتگو کررہی ہیں، ان کاکہناتھاکہ “مجھے اپنی زندگی سے پیار ہے، لیکن میں جاتی ہوں زمان پارک تو وہ کہتے ہیں فلانی فلاں کے ساتھ سوتی ہے یہ اس کو سروسز دیتی ہے یہ اس کی فلانی ہے میں سوچتی ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں ، یہ کیا زندگی ہے بھاگو یہاں سے بس، واقعی ۔ آپ جاتے ہیں ملک کا بھلا کرنے کے لیے سارے ۔ ۔ ۔ اکٹھے ہوکر ایک دوسرے  کی کردار کشی کرتے ہیں ،خیر، آپ کیسی ہیں؟”

دوسری خاتون بولتی ہیں کہ “میں ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر، میری آج سعدیہ سے بات ہوئی کہتی تھی، کہاں غائب ہو لڑکی ، میرا دل نہ دکھاﺅ، میرا دل نہ توڑو ، کہہ رہی تھی میں ایسے نہیں ہونے دوں گی “۔ ان کا مزید کہناتھاکہ “میں نے کہا سعدیہ آنٹی، فی الحال یہی لگ رہا ہے ایسے ہی ٹھیک ہے۔

پہلی خاتون بولتی ہے کہ سمیرا، ، میں ایک بات بتاؤں سچ بتاؤں، سکون سے اپنی زندگی گزارو اور اپنے بچے پالو اور اپنے میاں کو ٹائم دو اور اپنے پیسے کماؤ، یہ” ک۔ ۔ ” کے بچے سارے اتنے بڑے ۔ ۔ ۔ہیں، ان کی اتنی اوقات نہیں کہ ان کی وجہ سے اپنے گھر کا سکون برباد کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب سابق وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اور رہنماتحریک انصاف نوشین کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں زمان پارک جانے سے متعلق گفتگو کو سنا جاسکتا ہے۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply