تاریخی اڑان کے بعد ڈالر نیچے آ گیا

گزشتہ روز تاریخی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج کچھ پسپائی دکھائی ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 8 روپے 34 پیسے کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر 276 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، 5 روپے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط کے باعث گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آ گیا اور روپے کو بڑا جھٹکا لگا۔

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 21 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 15 روپے تک مہنگا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 19 روپے کے اضافے سے 266 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 50 پیسے اور قیمتِ فروخت 21 روپے کے اضافے سے 267 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے 50 پیسے ہو گئی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان:

آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 443 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار114 پر آ گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply