• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹویٹر بے کار،ایلون مسک کی نیّت اب انسٹا گرام پر خراب

ٹویٹر بے کار،ایلون مسک کی نیّت اب انسٹا گرام پر خراب

سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر کوئی کچھ نہیں خریدتا جبکہ اس کے مقابلے میں انسٹا گرام پر ہر کوئی خریداری کرتا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو غیر متعلقہ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں اور ہم گوگل کی طرح اس میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس پر ان کے سابق ملازم اورشعبہ اشتہارات کے ہیڈ نے لکھا کہ وہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ شخص جو بات کر رہا ہے، اسے اس کا کچھ پتہ نہیں۔

julia rana solicitors

جواب میں  ایک بار پھرایلون مسک آئے اورلکھا کہ آپ بہت ذہین ہوں گے،اسی وجہ سے ٹوئٹر کرہ ارض پراشتہارات کی مسابقت میں سب سے بدترین ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply