منی بجٹ: لگژری اشیاء پرجی ایس ٹی 25 فیصد ہوگا

وفاقی حکومت آج شام 170 ارب کا منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ جس میں لگژری اشیاء کو عوام کی پہنچ سے بہت دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سینکڑوں پرتعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی مںظوری دی ہے۔ ٹیکس لگنے سے حکومت کو اضافی 50 سے 60 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔ ٹیکس کا اطلاق آج پیش ہونےوالے ضمنی فنانس بل میں کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرنے ان تمام درآمدی لگژری اشیاءپر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کیاہے جن پر وزارت تجارت نے کچھ عرصہ قبل پابندی لگائی تھی۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والی کچھ پرتعیش چیزوں پر بھی جی ایس ٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

julia rana solicitors london

دوسری جانب آئی ایم ایف کی مزاحمت کے باعث حکومت نے فلڈ لیوی کا نفاذ ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ پر زیادہ ٹیکس کی وجہ سے غیر قانونی تجارت ہو رہی ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ 100ارب کا نقصان ہورہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply