• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان میں شوگر،بخار اور کینسر کی ادویات مارکیٹوں سے غائب

بلوچستان میں شوگر،بخار اور کینسر کی ادویات مارکیٹوں سے غائب

کوئٹہ اور بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بخار، سردرد، شوگر اور کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات مارکیٹس سے غائب ہوگئیں۔

مارکیٹس ذرائع کے مطابق صوبے میں بچوں کے بخار اور بچوں کی الرجی کی بیشتر ادویات بھی میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں ، جن میڈیکل اسٹورز پر یہ ادویات دستیاب ہیں وہ دوکاندار زیادہ قیمت پر ان ادویات کو فروخت کر رہے ہیں۔مختلف امراض میں مبتلا مریض ان ادویات کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔

اس حوالے سے دوکانداروں کا کہنا ہےکہ بخار، سر درد، دماغی آرام، شوگر ،کینسر، بچوں کے بخار اور بچوں کی الرجی کی ادویات کمپنیوں کی جانب سے ہی مہیا نہیں کی جا رہی ہیں جب کہ بیشتر ادویات ذخیرہ کرلی گئیں ہیں تاکہ جب قیمتوں میں اضافہ ہو تو مال مارکیٹ میں لایا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے ان ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیےگئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply