معروف و ممتاز شخصیت ضیاء محی الدین انتقال کرگئے

ممتاز اداکار ، معروف  ہدایت کار  اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضیا محی الدین  20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔

ضیامحی الدین  کو 1962 میں  فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں  نے فلم لارنس آف عریبیہ میں ایک یادگار کردار ادا کیا۔

ضیا محی الدین نے’ضیا محی الدین شو‘ کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی۔

حکومت نے ضیا محی الدین کو 2012 کو ہلال امتیازسے بھی نوازا ، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر کراچی میں ڈیفنس فیز 4 کی امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

پی ٹی وی سےضیامحی الدین شو کے نام سے منفردپروگرام شروع کیا اور 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کےڈائریکٹر مقرر کردیےگئے۔
جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے بعد ضیامحی الدین واپس برطانیہ چلےگئے،90 کی دہائی میں مستقل پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا،ضیامحی الدین نے انگریزی اخبار دی نیوزمیں کالم بھی لکھے، ضیامحی الدین کی کتاب”A carrot is a carrot”ایک مکمل ادبی شہہ پارہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ضیامحی الدین کے اعزازات
ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں ستارہ امتیاز اور2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔
ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply