لیاقت آباد میں 3 نقاب پوش خواتین شادی والے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ولیمے میں رات 11 بجے نیو کراچی گیا، جب واپس رات پونے تین بجے گھر آیا تو گھرکا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا اور گھر کے مرکزی دروازے کے ساتھ پورے گھر میں الماریاں بھی کھلی ہوئی پائی گئیں۔
مدعی کے مطابق گھرکے باہر لگے سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ تین خواتین نے گھر میں داخل ہوکر واردات کی۔
مدعی کا کہنا ہےکہ واردات میں 4لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت قیمتی اشیاء چوری کی گئی ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں