• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آسٹریلیا کا محکمہ دفاع کے دفاتر میں نصب چینی ساختہ کیمروں کی چیکنگ کا حکم

آسٹریلیا کا محکمہ دفاع کے دفاتر میں نصب چینی ساختہ کیمروں کی چیکنگ کا حکم

آسٹریلوی حکومت نے محکمہ دفاع کے دفاتر میں سرویلینس مقاصد کیلئے نصب چینی ساختہ کیمروں میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی چیک کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا کہنا تھا کہ محکمہ دفاع میں نصب چینی سرویلینس کیمروں پر سکیورٹی خدشات ہیں اور یہ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ دفاع اور دیگر اہم مقامات پر نصب ان کیمروں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا جائزہ لے رہے ہیں، اور جہاں جہاں یہ نصب ہیں انہیں وہاں سے ہٹایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلین حکومت چینی کمپنیوں کو بھی ’’سازگار ماحول‘‘ مہیا کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی حکومت نے سکیورٹی خدشات کا جواز بتا کر اپنے سرکاری محکموں کو حساس مقامات سے چینی ساختہ کیمرے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے جبکہ امریکا کی جانب سے بھی کچھ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مصنوعات اور وینڈرز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply