کل سے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کل سے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 سے 9 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آبا، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختون خوا ، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 10سے 13 اگست کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

شیری رحمان نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اس دوران برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی، جہلم اور چناب کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے جب کہ مری ،چلاس، دیامر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply