• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکی اور شام کی سرحد پر911 کلو میٹرطویل دیوار دنیا کی تیسری بڑی دیوار ہو گئی

ترکی اور شام کی سرحد پر911 کلو میٹرطویل دیوار دنیا کی تیسری بڑی دیوار ہو گئی

استنبول(ویب ڈیسک)  ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر زیر تعمیر911 کلو میٹر طویل دیوارتکمیل کے مراحل میں پہنچ گئی۔ سرحدی دیوار کا 781 کلو میٹر حصہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی حصہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ یہ حصہ کنکریٹ کے بلاکوں پر مشتمل ہے جن میں سے ہر بلاک 7 ٹن وزنی، 2 میٹر چوڑا اور 3 میٹر بلند ہے۔ رائے عامہ میں “دیوارِ ترک” کے نام سے پہچانی جانے والی یہ سرحدی دیوار موسم بہار میں مکمل ہو گی ۔ 8 ہزار 850 کلو میٹر طویل دیوار چین اور امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سرحدی دیوار کے بعد دنیا کی تیسری طویل ترین دیوار ہو گی۔ سرحد سے غیر قانونی آمد و رفت کے سدّباب کیلئے 2015 ء میں پہلے سرحد پر خندقیں کھودی گئیں، بعد ازاں خاردار تاربچھا کر واچ ٹاوروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ تمام تدبیریں ناکافی ثابت ہونے پر سرحدوں کو کنکریٹ بلاکوں کیساتھ بند کرنے کا آغاز کیا گیاتھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply