آپ کے موٹامپ کی وجہ بسکٹ ہیں

بھوک لگی تو بسکٹ کھا لیا، لیکن کیا آپ کو پتا ہے یہی ہلکا پھلکا بسکٹ آپ کے موٹاپے کی وجہ بن سکتا ہے۔

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بسکٹ، کیک، برگر اور ایسی دیگر اشیا دیر سے ہضم ہوتی ہیں اور یوں موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔جنک فوڈ ہماری بھوک کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو کم کر کے دماغ کو دوبارہ متحرک کرتا ہے۔

یہ غذائیں ہارمونز ردعمل کا باعث بن کر میٹابولزم میں تبدیلیاں لاتی ہیں جس کے باعث جسم میں چربی کا ذخیرہ ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کی شکل میں نکلتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے پتہ چلا کہ دماغ میں ایسٹرو سائیٹس نامی خلیے کیمیائی راستے کو کنٹرول کرتے ہیں، جبکہ چربی اور شکر والی مصنوعات کو مسلسل کھانے سے اس میں خلل پڑتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسٹروائٹس زیادہ چکنائی والے کھانے کے لیے غیر حساس ہونے لگتے ہیں، جبکہ دس سے چودہ دنوں کے بعد، دماغ کی کیلوری کی مقدار کو منظم کرنے کی صلاحیت ختم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس سے معدے کو بھوک کے سگنل ملنا بند ہو جاتے ہیں اور اس طرح آپ کا ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply