پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں مکمل

سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں ہو گی۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ میں آج دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کے مطابق انہیں مکمل فوجی اعزاز اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تاہم حکومت کی طرف سے ان کی تدفین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کیے جانے کے بعد دبئی سے خصوصی طیارہ سابق صدرکی میت کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ لے کر پیر کی رات کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق آرمی چیف اتوار کے روزطویل علالت کے باعث دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ وہ امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری میں مبتلا تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply