ایئرہوسٹسز کے ساتھ تصویر پرنعیم بخاری کا اعتراض

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے چیف جسٹس پاکستان سے ان کی ایئر ہوسٹس کے ہمراہ تصویر پر اعتراض کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کررہا ہے، ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے۔ جواب میں چیف جسٹس نے خوشگوار موڈ میں ریمارکس دیئے کہ کیوں آپ تصویر پر جل رہے ہیں، آپ کا تو حق بھی بنتا ہے، نعیم بخاری نے کہا کہ یہ وکلا کا حق مارنے والی بات ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بعض اوقات بیٹیوں کو انکار نہیں کیا جاسکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply