کوکا کولا موبائل فون متعارف کروائے گا

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں کردش کررہی ہیں کہ جلد ہی مشروب بنانے والی دنیا کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گی۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کمپنی صرف ایک ہی فون متعارف کرائے گی یا پھر وہ ہمیشہ کے لیے موبائل برانڈ شروع کرنے کی جا رہی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو گوگل ’ کے مطابق کوکا کولا کے لوگو سے سجے سرخ رنگ کے اسمارٹ فونز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے متعدد افراد نے دعویٰ کیا کہ مشروب کمپنی اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔

اگرچہ تاحال کوکا کولا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی متعدد ویب سائٹس کے مطابق مارکیٹ میں چہ مگوئیاں ہیں کہ مشروب کمپنی رواں برس کے وسط تک اسمارٹ فون پیش کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق کوکا کولا اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنیوں کے اشتراک سے مڈ رینج کا فون پیش کرے گی، جس کے بیک پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنے فون کو ’کولا فون‘ کے نام سے پیش کرے گی اور اس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس ہیں کہ کولا فون کو 7۔6 انچ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور اسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹس کے مطابق فون کی قیمت 70 سے 90 ہزار روپے کے درمیان رکھی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply