• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موبائل چھیننے کی وارداتوں اضافہ ،چوری شدہ موبائل افغانستان اسمگل

موبائل چھیننے کی وارداتوں اضافہ ،چوری شدہ موبائل افغانستان اسمگل

اسلام آباد میں موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے چوری شدہ موبائل فون افغانستان سمگل کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران 103 شہریوں سے 111 موبائل فون چھین لئے گئے۔موبائل فون چھین کر آئی ایم ای نمبر تبدیل کئے جاتے ہیں۔آئی ایم ای تبدیل کرنے کے بعد انہیں افغانستان سمگل کیا جاتا ہے۔ پاک افغان بارڈر پر درجنوں موبائل پکڑے بھی جا چکے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئی ایم ای تبدیل کرنے موبائل مکینک کی تلاش ہے۔اسلام آباد میں روزانہ دس سے 12 افراد سے موبائل فون سنیچگ کی جاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضع رہے کہ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے آئی جے پی روڈ، منڈی موڑ اور ملحقہ علاقوں میں گن پوائنٹ شہریوں سے رہزنی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتارکیا تھا۔ ملزمان میں امیر نواب، عزیز اور عبدالصمد کے قبضہ سے 8 موبائل فون، 50ہزار روپے کی نقدی ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدکئے گئے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply