• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف سائبرکرائم میں شکایت درج کروادی

منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف سائبرکرائم میں شکایت درج کروادی

 اداکار منیب بٹ نے اہلیہ اداکارہ ایمن خان کا نمبر اور گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر لیک کرنے  پر فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان کی جانب سے نجی معلومات لیک کرنے پر شوبز شخصیات کا شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایف اے سائبر کرائم میں اہلیہ ایمن خان اور سالی منال خان کا نمبر اور ایڈریس لیک کرنے پر شکایت درج کروائی ہے۔

 

منیب بٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیروز خان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔

دوسری جانب  فرحان سعید اور ثروت گیلانی نے بھی فیروز خان کی مبینہ حرکت پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، فرحان سعید کا کہنا ہے کہ فیروز 3 دن کے اندر معافی مانگیں یا پھر عدالت میں مقابلہ کریں۔

 

 

یاد رہے کہ فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز شخصیات کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان شخصیات کی نجی معلومات درج تھیں۔

فیروز خان نے پوسٹ شیئر کرنے کے فوری بعد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم تب تک یہ تصاویر وائرل ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لوگوں کی جانب سے ان فنکاروں کو دن رات کالز اور میسج موصول ہو رہے ہیں جبکہ ان کے گھر پر بھی نامعلوم لوگوں کا آنا جانا ان کیلئے ایک خطرہ بن گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply