کھانسی کا دورہ؛ خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں

چین میں ایک خاتون کو سپائسی کھانا کھانے سے کھانسی کا دورہ پڑ گیا، جس کی وجہ سے اسکی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

غیرمکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی خاتون ہوانگ کا کہنا ہے کہ جب اسے کھانسی کا دورہ پڑا تو اس نے اپنے سینے میں شارپ کریکنگ آواز سنی۔ ہوانگ نے مزید کہا کہ شروع میں تو اسے لگا کہ کچھ نہیں ہوا، لیکن چند دن گذرنے کے بعد وہ بات کرتے اور سانس لیتے وقت سینے میں درد محسوس کرنے لگیں۔

خاتون نے مزید کہا کہ انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی سکین سے پتہ چلا کہ اس کی چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

خاتون کی کھانسی کے بارے میں سننے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے مزید ٹیسٹ کروائے، جس کے بعد ایک چھاتی کے سرجن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ خاتون کے کمزور پٹھوں کی وجہ سے کھانسنے کے دوران اس کی پسلیاں ٹوٹیں۔

ڈاکٹڑوں نے خاتون کا علاج کرتے ہوئے اسے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مس ہوانگ نے بتایا کہ ان کے جسم کا اوپر والا حصہ کمزور ہے اور ان کا وزن 57 کلو گرام اور قد 5 فٹ 6 انچ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply