دنیا کی طویل ترین سڑک بارے آپ کیا جانتے ہیں ؟

کیا آپ پیدل چل کر دنیا کے مختلف ممالک گھومنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کو ہوائی جہاز یا کشتی میں سفر کی عادت نہیں اور صرف سڑک پر سفر کرکے محظوظ ہونا چاہتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پیدل چلنے کے لیے دنیا کی سب سے لمبی سڑک جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے شروع ہوکر روس کےشہر مگدان تک جاتی ہے۔

یہ سڑک مجموعی طور پر 22 ہزار 387 کلومیٹر یعنی 13 ہزار 911 میل طویل ہے۔ اس پر سفر کرنے کیلئے کسی ہوائی جہاز یا کشتی کی ضرورت نہیں کیونکہ اس پر پل موجود ہیں۔

اگر آپ پیدل چل کر اس سڑک کو عبور کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 4 ہزار 492 گھنٹے یعنی 187 دن درکار ہوں گے۔ اگر آپ روزانہ 8 گھنٹے پیدل چل کر اسے عبور کرنا چاہیں تو اس کے لیے یہ وقت 561 دن تک طویل ہوجائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

حیرت انگیز طور پر اس سڑک پر چلتے ہوئے آپ 17 ممالک کے 6 مختلف ٹائم زونز سے گزریں گے اور سال کے تمام موسم انجوائے کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply