ٹک ٹاک ہزاروں انجینئرز کو نوکریاں دے گا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سوشل میڈیا کمپنی نے امریکا سمیت دنیا بھر سے 3000 انجینئروں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹِک ٹاک ایپلیکیشن جو امریکا کے نوجوانوں میں دیگر بڑی ایپلیکیشنز کی نسبت زیادہ مقبول ہے، اس وقت میٹا، ٹوئٹر اور ایمازون سے بڑی ہوتی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ اسی دوران ان کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹِک ٹاک کے انجینئرز کی تعداد 1000 سے زائد ہے اور کمپنی اس تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے رواں ماہ 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر سے 7000 میں سے تقریباً نصف افراد کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ ایمازون کی جانب سے 10 ہزار نوکریوں کا خاتمہ متوقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply