لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کون ہیں؟

پاک فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین تھری اسٹار آفیسر ہیں ، انھوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی اور پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاک فوج میں سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈرفورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں جنرل عاصم منیر کو ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز کیے گئے۔

اکتوبر 2018 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جس کے بعد جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔

کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply