عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کردیا گیا

اہم عسکری تعیناتیوں کا فیصلہ ہوگیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹس چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے بند کمرے میں وزرا سے مشاورت کی۔

دوران اجلاس وزرا کے علاوہ تمام افسران کو باہر جانے کی درخواست کی گئی اور ان کے باہر جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بند کمرے میں وفاقی وزرا سے مشاورت کی گئی۔

ذرائ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ایاز صادق، بشیر چیمہ، ملک احمد خان، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین ودیگر شریک ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply