• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اپوزیشن رہنما انور ابراہیم نے ملائشیا کے نئے وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیا

اپوزیشن رہنما انور ابراہیم نے ملائشیا کے نئے وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیا

ملائشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے شاہ السلطان عبداللہ آج ملائشین پیلس میں انور ابراہیم سے حلف لیں گے۔ ملائیشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی تھی جبکہ انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی، سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply