• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ اور ہیکنگ کی وارداتوں میں اضافہ

سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ اور ہیکنگ کی وارداتوں میں اضافہ

لاہور: سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ، ہیکنگ اور فراڈ کی شکایات بڑھنے لگی ہیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اعداد و شمار کے تحت رواں سال کے صرف ساڑھے چار ماہ کے دوران 40 ہزار 650 شکایا ت موصول ہوئی ہیں۔

دستیاب ریکارڈ کے تحت سب سے زیادہ الیکٹرانک فراڈ کی شکایات موصول ہوئیں جن کی تعداد 16 ہزار670 ہے جب کہ ایف آئی اے کو پورے ملک سے سوشل میڈیا کرائمز کی سات ہزار شکایات ملی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بد نام کرنے کی پانچ ہزار182 شکایات ملیں جب کہ سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے مرد و خواتین کو بلیک میل کرنے کی 501 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اعداد و شمار کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے انکوائریز کرنےکے بعد رواں سال 600 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply