سعودی عرب کا صحرا سمندر میں تبدیل

سعودی عرب کے صحرا حائل میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے بعد صحرا سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

قاع الاجفر کے صحرائی علاقے میں تا حد نگاہ پانی جمع ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ شاید ساحل سمندر کی سیر کر رہے ہیں۔

سعودی فوٹو گرافر محمد عثمان الطویل نے صحرا میں سمندر کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے سیر و سیاحت اور تفریح کا شوق رکھنے والوں کو کہا ہے کہ وہ ضرور اس علاقے کی سیر کریں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ حائل سمیت مشرقی ریجن، شمالی حدود اور الجوف و مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمے کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان میں مطلع ابر آلود ہوگا جس کے باعث درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply