الدرعیہ – البجیری فوڈ اسٹریٹ “حصّہ دوئم”/منصور ندیم

الدرعیہ جہاں سے سعودی عرب کی موجودہ حکومت کے حکمران خاندان ابن سعود کے تیسری ریاست کا آغاز ہوا تھا اور بالآخر جس نے حجاز کی آس پاس کی تمام چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو سمو کر سعودی عرب کے موجود جغرافیے کی بنیاد بنا تھا۔ الدرعیہ میں Diriyah Gate Development Authority نے جو میگا پلان دئیے ہیں اس میں سے ایک Bujairi Terrace ہے ، 15,000 اسکوائر میٹر پروجیکٹ ہے۔ جس کا تخمینہ بلینز سعودی ریالوں میں ہے اور سعودی حکومت اسے متوقع طور پر سالانہ ۲۷ بلین SR. 27 billion اپنے جی ڈی پی GDP میں اضافے کی امید سمجھتی ہے۔ مقامی افراد کے لئے ۵۵ ہزار نوکریوں اور قریب ۲۷ ملین زائرین 27million visitors annually کی سالانہ سیاحت کی بھی امید ہے۔

سعودی عرب میں ریاض سے شمال مغرب کی جانب واقع تاریخی شہر الدرعیہ میں الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی Diriyah Gate ‍Development Authority کی جانب سے ایک روایتی فوڈ اسٹریٹ بنائی جارہی ہے، جس کا نام “مطل البجیری پراجیکٹ” Bujairi Terrace ہے۔ ویسے تو اس منصوبے کا آغاز اسی سال سنہء ۲۰۲۲ کی پہلی سہ ماہی میں ہونا تھا۔ مگر اس میں کچھ تاخیر ہوگئی ہے۔

الدرعیہ کو سنہء ۲۰۲۰ کے وسط میں یونیسکو UNESCO کے عالمی ثقافتی ورثے World Cultural Heritage کی فہرست میں جگہ ملی تھی، اس شہر میں یہ پروجیکٹ الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ۱۵.۰۰۰ مربع میٹر کے رقبے میں بنانے کا کام شروع کیا تھا، یہ فوڈ اسٹریٹ پروجیکٹ “البجیری” Bujairi Terrace ایک منفرد تاریخی، ثقافتی اور قدیم طرز زندگی کے ساتھ ساتھ جدید طرز زندگی کو یکجا کرکے بنایا جارہا ہے، جس میں روایتی عمدہ کھانوں کے علاوہ غیر ملکی کھانے اور ملبوسات کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔

سعودی عرب میں عمدہ کھانوں کا الدرعیہ میں ایک مکمل فوڈ اسٹریٹ کا حصہ جس میں وادی حنیفہ اور الطریف کے اہم تاریخی مقامات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں پر 12 عالمی برانڈ کے تجارتی مراکز Globally renowned brands اور مشیلن اسٹار Michelin star restaurants کے چار ہوٹل بھی شامل ہیں۔

الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ سعودی عرب میں Bujairi Terrace میں پہلی بار یہ دنیا کے معروف برانڈز متعارف کروارہا ہے۔ جن میں عربی، فارسی، اٹالین، فرانسیسی، تھائی، اسپینش، چائینز اور امریکی کھانوں کے ریستوران شامل ہیں۔ جن کی فہرست یہ ہے۔

1- Angelina,
(Parisian cuisine)

2- Brunch & Cake,
(all-day dining)

3-Bruno, Michelin
(starred French-Italian cuisine) *

4Café de L’Esplanade,
(French cuisine)

5- COVA,
Italian cuisine

6- Flamingo Room by tashas,
(International cuisine)

7- Hakkasan, Michelin-starred
(London-based modern Chinese cuisine) *

8- Long Chim, Michelin-starred
(Thai cuisine)*

9- Mastro’s,
(steakhouse)

10- Sarabeth’s,
(American cuisine)

11-Tatel, Michelin-starred
(Spanish cuisine) *

12- Villa Mamas,
(Middle Eastern cuisine)

اس کے علاوہ سعودی مقامی برانڈز میں
1-GRIND,
café dining

2-Somewhere,
(all-day dining)

3- SUGAR,
(desserts)

4- Sum + Things,
(all-day dining)

5- TAKYA,
(Saudi contemporary cuisine)

اس پروجیکٹ کے علاوہ الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس کے علاوہ عالمی معیار کے ثقافتی، تفریحی، مہمان نوازی، تعلیمی، دفتری اور رہائشی علاقوں کی ایک پوری چین پر کام کررہی ہے جس میں ۳۸ ہوٹل، عجائب گھروں اور ثقافتی اداروں کے متنوع پروجیکٹس شامل ہیں۔ اگلے سال تک امید ہے کہ یہ تمام جدید سہولتوں کے ساتھ زبردست سیاحت کی جگہ ہوگی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

نوٹ : اس میں سب سے دلچسپ حصہ یہاں کا فوڈ ایریا New Dining Destination ہوگا ، کیا۔ دنیا بھر کے بین الاقوامی فوڈز کے آؤٹ لیٹس اور مقامی کھانوں کے ریستوران ہونگے۔ اس سال ستمبر میں ہم نے یہاں دو دن گزارے ہیں، تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ پروجیکٹ انتہائی خوبصورت کلچرل انداز اور جدید سہولیات کا امتزاج ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply