• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف

سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف

سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارت کے سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے نے پاکستان کے سیمی فائنل جیتنے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ تینوں ہی شعبوں میں باہر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ کا سب سے بہترین معاملہ یہی تھا کہ پاکستان نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ تینوں ہی شعبوں میں نیوزی لینڈ کو چت کر دیا جو بہت غیر یقینی سی صورتحال ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انیل کمبلے کی طرح دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ کی تعریف کی جبکہ سابق آسٹریلیوں کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ فیلڈنگ نے پاکستان کی باڈی لینگویج کو واضح کر دیا تھا۔ شاداب خان کا تھرو بہترین فیلڈنگ کا ثبوت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply