• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کے لیے سڈنی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی جبکہ سوائے بابر اعظم کے پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، کپتان نے اکیلے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ گرین شرٹس نے مسلسل تین میچز میں فتوحات سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس لیے وننگ کمبی نیشن کے ساتھ وہ کیویز کا مقابلہ کرے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ میں بھرپور فارم میں ہے، اس کے بیٹرز اور بولرز دونوں ہی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گرین شرٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے سٹرائیک بولر شاہین آفریدی بھی مکمل ردھم میں آچکے ہیں۔پھر سڈنی کی کنڈیشنز بھی پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے شروع ہوگا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply