آلو سے بنی اشیا ہائی بلڈ پریشر میں اضافہ کا باعث

آلو کھانے کے شوقین افراد ہوشیار ہو جائیں کیونکہ آلو سے بنی اشیا ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہفتے میں چار یا اس سے زیادہ مرتبہ آلو کو بطور خوراک استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کے امکان 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں ، جبکہ فرنچ فرائز کھانے سے اس مرض کے امکان اور زیادہ یعنی 17 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آلو چونکہ تیزی سے توانائی میں اضافہ کرتا ہے اس لئے یہ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کی وجہ سے ذہنی دبائو میں اضافہ اور خلیوں کی کارکردگی میں کمی بھی واقع ہوسکتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ آلو کی جگہ کچی سبزیاں کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا امکان 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ ابلے اور کچے دونوں طرح کے آلو پر تحقیق کی گئی جس میں یہ بات معلوم ہوئی کہ صرف کرسپس میں ہائی بلڈ پرشر کا سبب نہیں پایا گیا، جنہیں عموماً ہمارے چپس کہتے ہیں۔ اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو اپنی غذا میں آلو کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں حمل کے دوران ذیابیطس کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ البتہ دالیں اور سبزیاں استعمال کرنے سے اس خطرے میں 9 سے 12 فیصد کمی ہوجاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply