چاند کو آج گرہن لگے گا

چاند کو آج گرہن لگے گا، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نظارہ کیا جائے گا، پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹے پچاس منٹ کیلئے ہو گا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نظارہ کیا جا سکے گا.

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج چاند کو مکمل گرہن لگے گا، جس کا پاکستان میں جزوی نظارہ کیا جائے گا۔

مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جا سکےگا، اسلام آباد میں چاند گرہن 61 فیصد ہوگا، لاہور میں 62 اعشاریہ 96 اور کراچی میں صفر اعشاریہ 88 فیصد ہوگا، پشاورمیں 52 اعشاریہ 55 اور کوئٹہ میں 14 اعشاریہ 6فیصد چاند کو گرہن لگے گا۔

گلگت میں 74اعشاریہ 54 فیصد اور مظفرآباد میں 62اعشاریہ 20 فیصد ہوگا، کراچی میں چاند گرہن پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر شروع اور چھ بجکر چھپن منٹ پر ختم ہوگا، لاہور میں چاند گرہن 5 بجکر 5منٹ پر شروع ہو کر 6 بجکر 56منٹ پر ختم ہوگا،اسلام آباد میں چاند گرہن پانچ بجکر 6 منٹ پر شروع ہوکر 6 بجکر 56 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، پشاور میں 5 بجکر 12منٹ پر چاند کو گرہن لگے گا اور 6 بجکر 56 منٹ پر ختم ہوگا۔

کوئٹہ میں 5 بجکر 38منٹ پر چاند گرہن ہوگا جو 6بجکر 56منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ گلگت میں چاند گرہن 4بجکر 57 منٹ پر شروع ہوکر 6بجکر 56منٹ پرختم ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply