بھارت میں تیز ترین فائیو جی سروس کا آغاز ہو گیا

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں تیز ترفتار فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح نئی دہلی میں منعقد ہونے والے چھٹے انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے موقع پر کیا اور آئندہ چند سالوں میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس بھارت بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

بھارتی انٹرنیٹ کمپنی کے مطابق انٹرنیٹ فائیو جی سروس ملک کے 8 شہروں میں فوری طور پر فراہم کر دی جائے گی۔

فائیو جی سروس کے افتتاح کے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ فائیو جی انٹرنیٹ معاشی مواقع اور معاشرے کو بہت سے فوائد کی فراہمی کا سبب بنے گا اور بھارتی معاشرے کے لیے تبدیلی کی قوت ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو ترقی کے راستے میں حائل روایتی رکاوٹوں کو عبور کرنے، کاروباری کمپنیوں، اسٹارٹ اپس میں جدت اور ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کے فروغ کا سبب بنے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

موبائل کمپنیوں کے عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2040 کے دوران فائیو جی انٹرنیٹ سے بھارتی معیشت کو 455 ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply