آج پنجاب بھر کی وکلاء بارز میں ہڑتال ہوگی

سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث پنجاب بار کونسل کی کال پر آج پنجاب بھر کی وکلاء بارز میں ہڑتال ہوگی۔

آج وکلاء کو عدالتوں میں پیش نا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، وائس چیئرمین پنجاب بار نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں، حملہ انصاف فراہم کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان,صوبہ بلوچستان,صوبہ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی وکلاء ہڑتال کرینگے۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے بھی آج ملک گیر احتجاج کی کال کا اعلان کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سمیت ملک بھر کے شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکیں بلاک کر دیں۔

کراچی پاور ہاؤس چورنگی سے فور کے چورنگی کی جانب مظاہرہ کیا گیا اور سروس روڈ بند کر دی گئی۔راولپنڈی میں بھی عمران خان پر حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد پہنچ گئے۔ مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف نعرہ بازی کی گئی۔

فیض آباد کے مقام پر مری روڈ بلاک کر دیا گیا جب کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی نے پوزیشنز سنبھالی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی میں وتہ خیل چوک پر کارکنوں کی طرف سے احتجاج اور روڈ بلاک کر دیا گیا۔

حافظ آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف فوارہ چوک میں کارکنوں نے احتجاج کیا ۔ پی ٹی آئی کارکنان نےحکومت کے خلاف شدید نعارے بازی کی جبکہ کارکنان نے فوراہ چوک کو بلاک کر دیا ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کا عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ لاہور، ملتان، سیالکوٹ، حیدرآباد، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply