• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔

پرتھ میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 31 برینڈ ایونز اور کپتان کریگ ایرونز نے 19،19 رنز کی بالترتیب اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار جب کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، جس میں ویراٹ کوہلی نے اپنے کیرئیر کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر لیا تھا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply