• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں الیکشن ملتوی: لاہور بار آل پاکستان وکلاء کنونشن کا انعقاد آج کرے گی

پنجاب میں الیکشن ملتوی: لاہور بار آل پاکستان وکلاء کنونشن کا انعقاد آج کرے گی

پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن کا انعقاد آج ہوگا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے ہنگامی اجلاس میں آل پاکستان وکلاء کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وکلاء کنونشن، رول آف لاء اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے خلاف منعقد ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھر کے وکلاء سے میری اپیل ہے وہ کنونشن میں شریک ہوں۔ پاکستان وکلاء کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وکلاء آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔پی این این

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply