• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ، برطانیہ کے وزیراعظم ہوں گے

رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ، برطانیہ کے وزیراعظم ہوں گے

بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے جس کے بعد وہ ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

کنزر ویٹیو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں رشی سونک اور پینی مورڈنٹ شریک تھے تاہم پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں جس کے بعد وہ دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔

پارٹی کے ریٹرننگ آفیسر نے بھی 42 سالہ رشی سونک کے بلامقابلہ سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔پارٹی سربراہی ملنے کے بعد رشی سونگ برطانیہ کے وزیراعظم ہوں گے اور وہ پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے۔

رشی سونک برطانیہ کے 57ویں وزیراعظم ہوں گے اور وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیراعظم ہیں جبکہ رشی سُونک برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔رشی سونک کے والد ڈاکٹر اور والدہ فارماسسٹ تھیں اور دونوں کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا۔

رشی سونک ’انفوسس‘ کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں، رشی سونک کی اہلیہ اکشتا مورتی برطانیہ کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور وہ صرف 45 روز ہی عہدے پر رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply