برطانیہ کی ایران پر پابندیاں

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3 افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے، پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی، پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔

تاہم ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔

واضح رہے دو ہفتے قبل امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا، امریکا میں بھی پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی، امریکہ کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکا کا موقف تھا کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply