برطانوی پولیس کا مجرم پکڑنے کیلئے انوکھا طریقہ

ویسے تو دنیا بھر میں پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کے لیے تیزرفتار گاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

مگر برطانیہ کے علاقے ویلز میں پولیس نے جرائم سے لڑنے کے لیے رکشے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویلز کے علاقوں نیوپورٹ اور Abergavenny میں پولیس اہلکاروں کے دن اور رات کے گشت کے لیے اس منفرد سواری کا انتخاب کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے پارکس اور دیگر عوامی مقامات میں گشت کے لیے 3 پہیوں والے رکشے استعمال کیے جائیں گے۔

ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ رکشے کتنی تیزرفتاری سے سفر کرسکیں گے۔

مقامی پولیس کے سربراہ Damian Sowrey نے بتایا کہ اس سے رہائشیوں کو پولیس اہلکاروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے بتایا کہ اب تک لوگوں کا ردعمل مثبت رہا ہے اور والدین نے اہلکاروں کو بتایا کہ اب رات کو بچے باہر ہونے پر وہ انہیں محفوظ محسوس کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply