بجلی کی فی یونٹ قیمت میں سوا چار روپے کمی کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے ریٹ میں سوا 4 روپے کی کمی کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اکتوبر کے بل میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ستمبر کے بجلی بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، نیپرا نے 14 اکتوبر کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی کا فیصلہ دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply