لاہور کا ایسا تھانا، جہاں آپ چاہیں گے ضرور جانا!

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایسا انوکھا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جہاں کھانا کھانے والوں پر مقدمہ درج ہوتا ہے اور پھر سزا بل کی صورت میں ملتی ہے۔

“اے آر وائی” نیوز کے مطابق لاہور میں اپنی نوعیت کا یہ انوکھا ریستوران جیل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہاں ویٹر نہیں بلکہ قیدی ہیں جن کا کام کال کوٹھڑی میں کھانا تیار کرنا اور جیل میں بیٹھے مہمانوں کو یہ کھانا پیش کرنا ہے۔ مزیدار کھانا کھانے کے بعد جیلر بل کے بجائے ایف آئی آر کاٹتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لاہور کے چائے تھانا نامی اس ریستوران کی دیوار پر خطرناک اور اشتہاری ملزمان کی تصاویر آویزاں اور پھانسی کے پھندے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ جیل نما اس ریستوران میں موسیقی کے ساتھ ساتھ لڈو اور تاش کھیلنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply