• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آرٹیکل 62 سے ’صادق و امین‘ کا لفظ نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

آرٹیکل 62 سے ’صادق و امین‘ کا لفظ نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 سے لفظ ’صادق و امین‘ نکالنے کی ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔

آئینی ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ صادق و آمین کی جگہ راست گو اور وفا شعار کے الفاظ لکھے جائیں۔

ترمیمی بل کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے صادق اور امین کا لفظ نہیں ہونا چاہیے، صادق اور امین کا لفظ نبی کریم ﷺ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

حکومتی رکن نے کہا کہ کسی بھی ممبر کی نااہلی کا طریقہ کار تو آرٹیکل 63 میں دیا گیا ہے، آئین میں آرٹیکل 62 ون ایف جنرل ضیا الحق نے شامل کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سینیٹ نے ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply