ڈینگی کا وار،کراچی میں 7 افراد جاں بحق

کراچی میں ڈینگی سے ایک دن میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ ہوئے، پینتیس کیسز کے ساتھ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر رہا، رواں سال اب تک نو اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کراچی کے ضلع شرقی میں35،ضلع وسطی میں 32،کورنگی میں17،جنوبی میں 21، غربی میں 3، ملیرمیں 4اور کیماڑی میں3کیسزرپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رواں سال ڈینگی جاں بحق 9 افرادمیں سے 6کا تعلق ضلع شرقی سے ہےجبکہ ضلع وسطی، جنوبی اور ملیر میں ایک ایک اموات رپورٹ ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply