• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام جاری

وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں جاری ہیں، گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کر دئیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ہے جبکہ ایم 8 موٹروے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

ایم 8 موٹروے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فلحال یکطرفہ کھولا گیا ہے، تیمر گرہ – باجوڑ ١٣٢ کے وی ٹرانسمیشن لائن اور باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز، بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی، وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات معمور ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply