چین میں زلزلہ، 65 افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں زلزلے سے 65 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے 65 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے بعد سے 16 افراد بھی لاپتہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply