• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا : چاقو حملے کا ایک ملزم مردہ پایا گیا، دوسرا مفرور

کینیڈا : چاقو حملے کا ایک ملزم مردہ پایا گیا، دوسرا مفرور

کینیڈا میں چاقو حملے میں کئی لوگوں کو ہلاک کرنے والا ملزم مردہ حالت میں پایا گیا۔

اوٹاوا میں ملزم ڈیمین سینڈرسن کی لاش ایک مکان کے قریب سے ملی جس کی تلاشی لی گئی تھی، گزشتہ روز چاقو حملے میں 10 افراد ہلاک  اور 18 زخمی ہوئے تھے، ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کو’خوفناک‘ قرار دیا تھا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق  حملہ آوروں نے شہریوں  پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا تھا، چاقو حملے کے بعد پولیس کو 2 مشتبہ بھائیوں کی تلاش تھی، تاہم مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن مفرور ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ روز پولیس  نے ملزمان کی آزاد ہونے کے باعث  صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شہری محتاظ رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

کینیڈین پولیس کی سربراہ  نے خبردار کیا تھا کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ  کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply