سنکیانگ کے لوگوں کے احساس مسرت میں اضافہ۔۔زبیر بشیر

 

چین کا سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ اپنے قدرتی وسائل اور جغرافیائی   خوبیوں کی وجہ سے  اپنی مثال آپ ہے۔ یہ علاقہ عوامی جمہوریہ چین کی مختلف قومیتوں کا مشترکہ گھر ہے۔ یہاں رہنے والے تمام لوگ وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور ملکی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی کے دوران سنکیانگ کو بے مثال ترقی دی گئی جس نے یہاں آباد تمام قومیتوں کے لوگوں کے حصول کے احساس اور مسرت کے احساس میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ یہاں موجود ہر شخص کو ترقی کے بے مثال مواقع میسر آئے ہیں۔
گزشتہ دس سال کے دوران سنکیانگ میں  شہریوں کی سماجی زندگی میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے ۔روزگار، طبی دیکھ بھال اور سماجی تحفظ جیسے معاش کے منصوبوں کو جامع طور پر فروغ دیا  گیاہے۔2012 سے 2021 تک، سنکیانگ نے سالانہ اوسطاً 460,000 نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں، بنیادی طور پر شہری اور دیہی  لوگوں کے لیے جو کام کرنے کے قابل ہیں کے لیے  روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ 2012 سے 2021 تک، سنکیانگ کے شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی کی اوسط سالانہ شرح نمو بالترتیب 7.95 فیصد اور 9.5فیصد  رہی ہے ۔
سنکیانگ میں ہر سطح کی تعلیم کے مواقع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔دیہی علاقوں میں تمام  بچے  تین سال کی مفت تعلیم اور نو سال کی لازمی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ  جنوبی سنکیانگ کے چار  اضلاع میں کنڈرگارٹن سے ہائی اسکول تک 15 سال کی مفت تعلیم  کی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے ۔سنکیانگ کے طول و عرض میں جدید سہولیات سے آراستہ شاندار گھر سرکاری سرپرستی میں تعمیر کئے گئے ہیں۔  عام لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں ۔2012 سے، سنکیانگ نے مجموعی طور پر 2,385,300 شہری سستے مکانات کے منصوبے نافذ کیے ہیں، اور تمام  قومیتوں کے 10 ملین سے زیادہ لوگ نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

چین میں گزشتہ دس سالوں میں پینے کے محفوظ پانی کے لیے ہزاروں منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔  پہاڑوں پر  پھیلے ہوئے پائپ لائن نیٹ ورکس نے تمام دیہی لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
چین کے نزدیک دیہی آبادی کو محفوظ پانی کی فراہمی لازم ہے، ایک خوشحال معاشرہ ہرگز غیر محفوظ پانی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ ماضی کی بنجر اور خشک زمینوں پر پچھلے دس سالوں میں، واٹر پلانٹس اور ذخائر تعمیر کیے گئے ہیں، اور فراہمی آب کی پائپ لائنز ہر جانب پھیلی ہوئی ہیں،اسی باعث دیہی علاقوں میں  پانی کے استعمال کے طریقے میں ایک تاریخی تبدیلی آئی ہے اور چین میں غریب آبادی کے لیے پینے کے  صاف پانی کا مسئلہ جامع طور پر حل کر لیا گیا ہے۔ اس وقت دیہی علاقوں میں نلکے کے ذریعے پانی کی رسائی کی شرح 84 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ کروڑوں کسانوں کو پینے کے صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ، اس نے دیہی احیاء میں بھی ایک محرک قوت کا کردار ادا کیا ہے

julia rana solicitors

سنکیانگ آج ایک بہترین کاروباری اور تجارتی مرکز بن چکا ہے ۔ جد ید انفراسٹرکچر کی وجہ سے  سنکیانگ پوری دنیا سے جڑ چکا ہے۔ یہاں کی مصنوعات آج  عالمی شہرت رکھتی ہیں۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران سنکیانگ میں ذرائع نقل و حمل نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے۔ سنکیانگ میں بین الاقوامی نقل و حمل کے لیے 118 دو طرفہ تجارتی راستے کھولے گئے ہیں جو پورے ملک کا ایک تہائی بنتے ہیں۔
سنکیانگ-یورپ ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال  ہے، قازقستان  سے منسلک  دوسری ریلوے مکمل ہو چکی ہے اور اسے استعمال میں لایا گیا ہے، اور 26 سرحد پار بین الاقوامی آپٹیکل کیبلز تعمیر کی گئی ہیں۔اس وقت، سنکیانگ نے “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ  ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کیا ہے، 25 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 21 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، 176 ممالک اور خطوں کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں، اور 45 بین الاقوامی جڑواں شہروں کے معاہدے کئے ہیں۔سنکیانگ نے ارمچی انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ ایریا،  کاشغر  اکنامک ڈویلپمنٹ زون، ہورگوس اکنامک ڈویلپمنٹ زون اور پورٹ اکنامک بیلٹ کی تعمیر میں بھی شاندار ترقی کی ہے، سنکیانگ کی  20 میں سے 17  ڈرائِی پورٹس  سال بھر کھلی رہتی ہیں۔

Facebook Comments

Zubair Bashir
چوہدری محمد زبیر بشیر(سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان) مصنف ریڈیو پاکستان لاہور میں سینئر پروڈیوسر ہیں۔ ان دنوں ڈیپوٹیشن پر بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے وابستہ ہیں۔ اسے قبل ڈوئچے ویلے بون جرمنی کی اردو سروس سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران رپورٹنگ کے شعبے میں سن 2019 اور سن 2020 میں دو ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply