• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حریت رہنما یاسین ملک کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی درخواست مسترد

حریت رہنما یاسین ملک کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی درخواست مسترد

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی جموں کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی درخواست مسترد کردی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

عدالت نے یاسین ملک کو قانونی مدد کی پیشکش کی جسے یاسین ملک کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کو دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یاسین ملک کے خلاف 4 بھارتی فضائی اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے ستمبر کے تیسرے ہفتے میں اگلی سماعت پر تحریری موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کی یاسین ملک نے عدالت میں پیش ہونے دینے کا حق نہ دینے پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ حریت رہنما نے بھوک ہڑتال اس وقت ختم کی جب ان کے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچائے گئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply